اتوار 1 فروری 2026 - 11:38
لکھنؤ میں استقبالِ رمضان کی مناسبت سے روش تبلیغ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد: الله سے ڈرنے والا کسی سے نہیں ڈرتا: مقررین

حوزہ/دفترِ نمائندگی آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی لکھنؤ کے زیرِ اہتمام حسینیہ قائمہ خاتون میں، استقبالِ ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے "روش تبلیغ" کے عنوان سے ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی؛ جس میں شہر بھر کے علماء و مبلغین نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفترِ نمائندگی آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی لکھنؤ کے زیرِ اہتمام حسینیہ قائمہ خاتون میں، استقبالِ ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے "روش تبلیغ" کے عنوان سے ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی؛ جس میں شہر بھر کے علماء و مبلغین نے بھرپور شرکت کی۔

لکھنؤ میں استقبالِ رمضان کی مناسبت سے روش تبلیغ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد: الله سے ڈرنے والا کسی سے نہیں ڈرتا: مقررین

لکھنؤ میں استقبالِ رمضان کی مناسبت سے روش تبلیغ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد: الله سے ڈرنے والا کسی سے نہیں ڈرتا: مقررین

تقریب کا آغاز مولانا احسن نواب نے تلاوتِ قرآنِ کریم سے کیا۔

روش تبلیغ کی تقریب سے حجج اسلام مولانا فیروز علی بنارسی (استاد جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب) معروف مبلغ مولانا اختر عباس جون، مولانا سید مشاہد عالم رضوی، مولانا سید رضا حیدر زیدی پرنسپل حوزہ علمیہ غفرانمآب رحمۃ اللہ علیہ لکھنو، مولانا سید سعید الحسن نقوی، مولانا سید گلزار حسین جعفری، مولانا سید حیدر عباس رضوی، مولانا سید سرتاج حیدر زیدی (مدرسہ سلطان المدارس)، مولانا سید محمد علی عابدی (ادارہ المعارج)، مولانا سید منظر صادق زیدی، مولانا مکاتب علی خان اور آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی الغروی نے خطاب کیا۔

لکھنؤ میں استقبالِ رمضان کی مناسبت سے روش تبلیغ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد: الله سے ڈرنے والا کسی سے نہیں ڈرتا: مقررین

مقررین نے قرآن کریم اور احادیث معصومین علیہم السلام کی روشنی میں مبلغ کے صفات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ الٰہی پیغامات کی تبلیغ کرنے والا صرف خدا سے ڈرتا ہے خدا کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا۔ جو اللہ سے ڈرتا ہے وہی دوسروں کو (عذاب سے) ڈرا سکتا ہے۔

مقررین نے روایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ زبان یا ہاتھ سے تبلیغ نہیں ہوتی بلکہ عمل سے تبلیغ ہوتی ہے، لہٰذا اگر کوئی بغیر خود عمل کئے دوسرے کو نصیحت کرتا ہے تو اس کی نصیحت کا اثر نہیں ہوتا۔

لکھنؤ میں استقبالِ رمضان کی مناسبت سے روش تبلیغ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد: الله سے ڈرنے والا کسی سے نہیں ڈرتا: مقررین

مدارس علمیہ کے موجودہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے بیان کیا گیا کہ اگر مدارس پر توجہ نہیں دی گئی تو پھر عالم و مبلغ مل پانا مشکل ہو جائے گا، لہٰذا مدارس علمیہ پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مبلغ کی شجاعت و جرأت کا تذکرہ کرتے ہوئے بیان کیا گیا کہ جو اللہ کا پیغام پہنچاتا ہے، اللہ کے لئے پہنچاتا ہے، اللہ سے ڈرتا ہے تو وہ کسی لالچ یا خوف کی پرواہ نہیں کرتا۔

لکھنؤ میں استقبالِ رمضان کی مناسبت سے روش تبلیغ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد: الله سے ڈرنے والا کسی سے نہیں ڈرتا: مقررین

شرعی احکام کا تذکرہ کرتے ہوئے بیان کیا گیا کہ بیان احکام میں خاص توجہ دی جائے، مراجع کرام دامت برکاتہم کے فتاوی بیان کئے جائیں اس کے مقابلہ میں اپنا نظریہ بیان کرنے سے پرہیز کیا جائے۔

تقریب کی نظامت کے فرائض مولانا سید علی ہاشم عابدی نے انجام دیا۔

تقریب کے آخر میں آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے نمایندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی الغروی اور دیگر علماء کرام نے "ڈائری احیوا امرنا" اور "ماہنامہ نور الثقلین" اردو رومن کا رسم اجراء کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha